ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شنکر سنگھ واگھیلا نے کیا راہل کو ان فالو، چھوڑ سکتے ہیں پارٹی

شنکر سنگھ واگھیلا نے کیا راہل کو ان فالو، چھوڑ سکتے ہیں پارٹی

Mon, 15 May 2017 22:58:45    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی میں سینئر لیڈروں کی ناراضگی اور پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ فی الحال تھمتا نظر نہیں آر ہا ہے، حالانکہ پارٹی نے کچھ غیر مطمئن لیڈروں کو عہدہ سونپ کر راضی کرنی کی کوشش ضرور کی ہے۔ذرائع کے مطابق،گجرات کانگریس کے سینئر لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔فی الحال،انہوں نے اپنی ناراضگی کا سبب واضح نہیں کیا ہے،لیکن ابتدائی دور میں واگھیلا نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے کئی دوسرے سینئر لیڈروں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان فالو کر دیاہے، وہیں بی جے پی صدر امت شاہ نے گزشتہ دنوں واگھیلا سے ملاقات بھی کی تھی، جس کے بعد سے ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بھی قیاس آرائی کی جار ہی ہے۔حالانکہ پارٹی نے اس بیچ گجرات میں کئی اہم پھیر بدل بھی کیاہے، جس کے بعد گجرات اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر واگھیلا نے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی کے عہدے کے دعویداروں کی دوڑ میں شامل نہ ہونے کا بھی دعوی کیا تھا۔دوسری طرف گزشتہ ماہ پارٹی کے 57میں سے 36ممبران اسمبلی نے مطالبہ کیا تھا کہ اگر کانگریس الیکشن جیتنا چاہتی ہے تو واگھیلا کو پارٹی کے وزیر اعلی کے عہدے کا چہرہ بنائے۔وہیں،گجرات کے پارٹی انچارج اشوک گہلوت نے حال ہی میں اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلی کے عہدے کے لیے کسی کے نام کے ساتھ انتخابی دنگل میں اترنے سے انکار کیا تھا۔
 


Share: